HEADLINES

11 am 24th September 2020

۔ وزیراعظم عمران خان عالمی اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے آج خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب بھرپور طریقے سے مبذول کرائیں گے۔ وہ جنرل اسمبلی سے اپنے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے اس بات پر زور دیں گے کہ عالمی ادارے کو اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے بھیانک و انسانیت سوز مظالم کی جانب مبذول کرائی تھی۔

۔20 مختلف مملک کے سفیر، اتاشی، دفاعی نمائندے ایل او سی کے دورے پر روانہ ڈی جی آئی ایس پی آر وفد کو ایل او سی کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو آزادانہ طور پر ایل او سی تک رسائی دی ہے۔ وفد ایل او سی پر فائر بندی خلاف ورزی کا ازخود نوٹس لے گا۔ بھارت نے کبھی کسی مبصر کو ایل او سی کا دورہ نہیں کروایا۔

۔ ورلڈ میری ٹائم ڈے پر نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن سمندر کی اہمیت، تحفط پر توجہ مبذول کرانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا اس سال میری ٹائم کا موضوع مستحکم کرہ ارض کے لیے مستحکم جہازرانی ہے۔ عاملمی معشیت کا زیادہ انحصار جہازرانی سے متعلقہ سرگرمیوں پر ہے۔ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔ سی پیک سے بھرپور استفادہ کے لیے بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہ حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے۔
۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی انہوں نے پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیزکرنے پر اتفاق کیا۔ زراعت کے شعبہ کی پائیدار ترقی کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں کو شفافیت اور تیزرفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے معشیت بہتر ہو گی۔

۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات سی پیک کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین سی پیک نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے اور سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کیجانب گامزن ہیں
۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق ہند نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے، احتجاج روکنے کے لیے گلی گلی بھارتی فوج تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بھارتی فوج گلی کوچوں سے ہٹے گی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر ہونگے۔
۔ پاکستان اورترکمانستان نے ڈیجیٹل رابطے کے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا ۔ انہوں نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ،بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ فائبرآپٹک لنک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
۔

۔ پاکستان بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 392 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 6 ہزار 437 افراد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 217 افراد کرونا کا شکار ہوئے۔
۔ ازبکستان کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان کے امن عمل میں معاونت اور معیشت کو فروغ دینے کے لئے افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی مستقل کمیٹی تشکیل دے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیولنک کے ذریعے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کویقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کواپنی توجہ مرکوزکرنی چاہیے۔
۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان جب کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ مہمان ٹیم اپنے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہرارے سے کرا کر آئے گی جب کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔
۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 20ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 27
کراچی 28
پشاور 23
کوئٹہ اورگلگت 12
مری اورمظفرآباد 16ڈگری سینٹی گریڈ

Translate »»